31 اکتوبر 2012 - 20:30

قدس اور دینی اقدار کی حامی اسلامی و عیسائی کمیٹی نے بیت المقدس شہر کے اسلامی تشخص اور جغرافیائی ڈھانچے میں تبدیلی پر مبنی صیہونی حکومت کی سازشوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق قدس اور دینی اقدار کی حامی اسلامی و عیسائي کمیٹی کے جنرل سیکریٹری حنی عسی نے آج ایک بیان میں بیت المقدس کے مشرقی حصہ میں وسیع کھدائي پر مبنی صیہونی حکومت کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس شہر کے اسلامی تشخص اور جغرافیائی ڈھانچے میں تبدیلی کی  غاصب صیہونی حکومت کی سازشوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔اس بیان کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ شب سے بیت المقدس کے پرانے علاقے وا‏قع " الواد روڈ " پر کھدائي کا کام شروع کردیا ہے جو باب العامود کے راستے تک جاری ر ہے گا۔بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ صیہونی حکومت ہر روز بیت المقدس کے مشرقی اور تاریخی حصہ سے متعلق علاقوں کو تباہ کررہی ہے اور مختلف طریقوں سے عربی و اسلامی آثار کو مٹانے کے درپے ہے۔

.....

/169